متحدہ عرب امارات کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(بولونیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان جمعہ کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے۔ معزز مہمان کے شایان شان استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور پاکستان آمد پر انہیں شاندار استقبال کیا جائے گا۔
دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور پاک یو اے ای تعاون پر بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر اہم معاشی اور تجارتی معاہدوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔


