اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز)ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 26 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی۔حکام کے مطابق یہ تعطیل غیر ملکی اعلیٰ سطح وفد کی آمد کے موقع پر دی جا رہی ہے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتال اس تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے اور ان اداروں میں معمول کے مطابق خدمات جاری رہیں گی۔


