عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(بولونیوز)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 700 ملین ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوژو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

بینک کے مطابق یہ فنڈنگ اصلاحاتی اہداف کے حصول سے مشروط ہوگی اور اس کے لیے حکومت کو مخصوص پالیسی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

منظوری کے تحت 600 ملین ڈالر وفاقی حکومت کے لیے اور 100 ملین ڈالر سندھ حکومت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

عالمی بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ مالی معاونت ملک میں پبلک ریسورسز کے موثر استعمال اور ترقیاتی پروگراموں کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *