حافظ آباد میں شدید دھند کے باعث کوسٹر اور ڈمپر کے تصادم میں 5 زخمی

حافظ آباد(بولونیوز)ٹھٹھی انوک سنگھ کے قریب شدید دھند کے باعث کوسٹر بس اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسیں اور ایک ریسکیو گاڑی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک زخمی کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند کے دوران انتہائی احتیاط سے گاڑی چلائیں، رفتار کم رکھیں اور حفاظتی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *