اسلامیہ لا کالج کے پرنسپل نے کہا، طارق جہانگیری ہمارے اسٹوڈنٹ نہیں تھے

اسلام آباد(بولونیوز)ڈگری تنازعہ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں رجسٹرار کراچی یونیورسٹی عمران صدیقی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلامیہ لا کالج کے پرنسپل کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری ان کے اسٹوڈنٹ نہیں تھے۔

رجسٹرار کے مطابق، طارق جہانگیری نے نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ان فیئر مینز کمیٹی کی جانب سے تین سال کی پابندی کا سامنا کیا۔ 1992 میں دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہونے کے باوجود، انہوں نے جعلی انرولمنٹ فارم استعمال کیا۔ ایل ایل بی پارٹ ون میں امتحان طارق جہانگیری ولد محمد اکرم کے نام سے اور پارٹ ٹو میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کے نام سے دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جعلی انرولمنٹ نمبر سے امتحان بھی دیا۔

رجسٹرار نے عدالت کو بتایا کہ اسلامیہ لا کالج کے پاس پارٹ ٹو کے فارم کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ طارق جہانگیری نے ان فیئر مینز کمیٹی کی پابندی کے باوجود 1990 میں تمام پیپرز کلیئر کر لیے۔ اسلامیہ کالج حکام نے تصدیق کی کہ سنڈیکیٹ نے فائنڈنگز کی بنیاد پر طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *