جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ٹرمینل ون سمیت پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے
کراچی(بولونیوز)ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (HQPAA) کی ہدایات پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ہوائی…
عارف والا میں یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا
عارف والا(بولونیوز)ملک بھر کی طرح تحصیل عارف والا میں بھی آج 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے سرکاری سطح پر ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عارف والا…
لیاقت آباد کے نجی اسپتال میں نوجوان کی ہلاکت، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ، غفلت ثابت
کراچی(بولونیوز)لیاقت آباد کے نجی اسپتال میں 14 ماہ قبل تین بچوں کے باپ کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپنی تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عبد الخالق عبد الرزاق اسپتال کراچی میں شدید طبی غفلت اور لاپروائی ثابت ہوئی ہے،…
سانحہ گل پلازا، جوڈیشل کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گا
کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازا کی جوڈیشل انکوائری کے لیے قائم کمیشن 8 ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن گل پلازا میں پیش آنے والے واقعے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن عمارت کی منظوری، سندھ…
پاکستان کشمیر کے بغیر مکمل نہیں، الطاف شکور
کراچی(بولونیوز)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کیونکہ لفظ پاکستان میں شامل حرف ’’ک‘‘ کشمیر کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہی۔ الطاف شکور نے کہا کہ ہر سال 5 فروری…
وزیراعلیٰ سندھ کا لاڑکانہ کے گوٹھ بھاول جت میں سیلاب متاثرین اور خواتین سے خطاب
لاڑکانہ(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گوٹھ بھاول جت کا دورہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات کی اور پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کے تحت بنائے گئے گھروں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے اشتراک سے سیلاب متاثرین کی…
کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی عدم ادائیگی، عدالت میں کارروائی جاری
کراچی(بولونیوز)کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن ادا نہ کرنے کے خلاف عدالت میں درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس دوران چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جمع نہ کروانے پر عدالت برہم ہوئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ پینشن ہر ملازم کا قانونی حق ہے اور…
متروکہ وقف املاک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالت میں کارروائی
کراچی(بولونیوز)پلاٹ نمبر آر سی ون 18 اے، ماروک روڈ نزد وفاقی اردو یونیورسٹی، جو متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔ درخواست گزار سید عبد الواسع نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ پلاٹ پر کمرشل سرگرمی کے لیے تعمیرات کی جارہی ہیں، جبکہ ایس…
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملہ،ٹی او آرز نہ موصول
کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ کو تاحال سندھ حکومت کی جانب سے ٹی او آرز موصول نہیں ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کی نامزدگی سے قبل ٹی او آرز طلب کیے تھے۔…
ضلعی عدلیہ کے ملازمین کے الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر عدالت کا سخت نوٹس
کراچی(بولونیوز)عدالتی احکامات کے باوجود ضلعی عدلیہ کے ملازمین کے الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے کے معاملے پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ ضلعی عدالتوں کے ملازمین اور جوڈیشل افسران کو جوڈیشل الاؤنس جاری کیا جائے۔ عدالت نے ضلعی عدالتوں اور دیگر جوڈیشل…


