جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ٹرمینل ون سمیت پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

کراچی(بولونیوز)ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (HQPAA) کی ہدایات پر ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔

اس موقع پر ہوائی اڈوں کی ٹرمینل عمارتوں کے اندر اور باہر، نیز ایئرپورٹس کو جانے والی سڑکوں پر کشمیری پرچم، بینرز اور اسٹینڈیز آویزاں کیے گئے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیری جدوجہد کے حوالے سے نغمے اور دستاویزی ویڈیوز ایئرپورٹس کی اسکرینز پر نشر کی جارہیں ہیں۔

مسافروں میں یومِ یکجہتی کشمیر کی اہمیت اور کشمیری عوام کی جاری جدوجہد سے آگاہی کے لیے پمفلٹس اور معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔ ملک بھر میں کی جانے والی یہ مربوط سرگرمیاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے عزم کی عکاس ہیں کہ کشمیری عوام کے جائز حق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *