انٹرنیشنل نیوز
امریکی عدالت کا لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی روکنے کا حکم
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی ڈسٹرکٹ جج نے لاس اینجلس میں تعینات نیشنل گارڈ کی موجودگی کو اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے فوری طور پر تعیناتی روکنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈ کو دوبارہ کیلی فورنیا کے گورنر کے مکمل کنٹرول میں واپس دیا جائے۔ جج کے مطابق لاس…
ملک سے باہر عسکری کارروائیاں کرنے والا باغی قرار پائے گا، افغان علما کا اہم اعلان
کابل(بولونیوز) یونیورسٹی میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں افغان علما، مشائخ، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے متفقہ طور پر قرار دیا ہے کہ جو بھی شخص ملک سے باہر عسکری کارروائیوں میں ملوث ہوگا، وہ ’’باغی‘‘ تصور کیا جائے گا۔ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے…
آئس لینڈ کا یورو وژن 2026 کا بائیکاٹ،اسرائیل کی شمولیت پر سخت ردِعمل
اسرائیل(بولونیوز)آئس لینڈ نے اسرائیل کی حمایت پر یورو وژن 2026 کے مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔یہ فیصلہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین کی جانب سے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو یورو وژن میں شرکت کی منظوری دینے کے بعد سامنے آیا۔ ترجمان آئس لینڈ براڈکاسٹنگ سروس کے مطابق، اسرائیل کی شمولیت ایسے وقت میں منظور…
امریکا کی ٹرمپ کے خلاف مقدمے پر عالمی عدالت کو نئی پابندیوں کی دھمکی
واشنگٹن(بولونیوز) امریکا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ممکنہ تحقیقات کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف اور عالمی فوجداری عدالت (ICC) کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر یا اعلیٰ حکام کے خلاف کوئی بھی کارروائی یا تحقیق ناقابلِ قبول ہوگی۔ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی…
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فروخت کی منظوری دے دی
واشنگٹن(بولونیوز) امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے ی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے اس حوالے سے کانگریس کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔ محکمہ دفاع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، آلات اور تکنیکی معاونت کی مجموعی مالیت 686 ملین ڈالر ہے۔ خط میں کہا…
عالمی دباؤ پر اسرائیل کا ایلینبی کراسنگ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
اسرائیل(بولونیوز)عالمی دباؤ میں اضافے کے بعد اسرائیل نے اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کی غرض سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے آج سے بحال کیا جارہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام کا کہنا…
متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کا یکساں وقت مقرر
متحدہ عرب امارات(بولونیوز)ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز اور خطبے کا وقت یکساں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اماراتی جنرل اتھارٹی آف اسلامی امور کے مطابق نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا، جس کے تحت پورے ملک میں جمعہ کا خطبہ اور نماز 12 بج کر 45 منٹ پر ادا…
چیئرمین پی سی بی کا آزاد کشمیر میں پی ایس ایل میچز کرانے کا اعلان
لندن(بولونیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل روڈ شو کے دوران بڑا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کرانے…
جدہ اور مدینہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب
جدہ(بولونیوز) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں مختلف سڑکیں زیرِ آب آگئیں اور کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شدید بارش نے معمولاتِ زندگی متاثر کیے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے…
وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر لاکھوں درہم جرمانہ
ابوظہبی(بولونیوز)متحدہ عرب امارات نےرہائشی قوانین مزید سخت کرتے ہوئے وزٹ ویزے پر کام کرنے اور غیر قانونی اقامہ رکھنے والے افراد کو پناہ یا ملازمت دینے کو سنگین جرم قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو رہائش فراہم کرنے یا ملازمت دینے والے افراد اور اداروں پر…


