انٹرنیشنل نیوز
بارش نے آسٹریلیا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، زمبابوے سپر 8 میں، کینگروز ورلڈکپ سے باہر
زمبابوے(بولونیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول 32واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا، جس کے نتیجے میں زمبابوے ایک پوائنٹ حاصل کر کے سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا، جبکہ آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ یہ میچ آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان پالی کیلے میں کھیلا جانا تھا،…
دبئی میں رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے پر لاکھوں روپے جرمانہ
دبئی(بولونیوز)رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافے اور ہیرا پھیری کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کی کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹیز نے رمضان سے قبل مختلف مارکیٹس اور تجارتی مراکز کے دورے شروع کر دیے ہیں تاکہ قیمتوں پر کڑی نظر رکھی…
بنگلہ دیش میں جین زی کی انٹری، کیا طارق رحمان نوجوانوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے
ڈھاکا(بولونیوز)بنگلہ دیش کی سیاست میں ساڑھے تین دہائیوں بعد ایک نمایاں تبدیلی کے آثار سامنے آ رہے ہیں، جس کا محور اب روایتی سیاسی خاندانوں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل، خصوصاً جین زی بنتی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ تبدیلی ملک کے سیاسی بیانیے اور حکمرانی کے انداز پر گہرے اثرات ڈال…
بنگلہ دیش کے نئے وزیرِاعظم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
ڈھاکا(بولونیوز)بنگلہ دیش کے حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان نے ملک کے نئے وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب دارالحکومت ڈھاکا میں واقع جاتیہ سنگساد بھابھن کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد ہوئی۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے لیے اجلاس آج
ریاض(بولونیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے مشاہدے کے لیے آج اجلاس ہوگا، جہاں چاند دیکھے جانے کی صورت میں مملکت میں کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں آج چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے مشاہدے کے لیے رویت…
ایپل ٹی وی شو “تہران” کے مشہور اسرائیلی پروڈیوسر ڈانا ایڈن مردہ پائی گئیں
ایتھنز(بولونیوز)یونانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایپل ٹی وی کے مقبول شو “تہران” کی مشترکہ تخلیق کے لیے مشہور اسرائیلی پروڈیوسر ڈانا ایڈن ایتھنز میں مردہ پائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شو کے چوتھے سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔ تحقیقاتی ٹیم واقعے کی وجوہات معلوم کرنے…
ایران میں حکومت مخالف بدامنی کی نئی لہر، شہریوں میں غصے اور بے چینی پھیل گئی
تہران(بولونیوز)ایران میں حکومت مخالف احتجاج اوربدامنی کی ایک نئی لہر نے ملک میں عدم استحکام کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد اس دوران مارے جا چکے ہیں، جبکہ سڑکوں اور عوامی مقامات پر شدید کشیدگی برقرار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف غصے کے جذبات اور مستقبل کے…
غیر ملکی ماورائے ارضی پرجاتیوں کے زمین پر آنے کے امکانات کم ہیں
واشنگٹن(بولونیوز)سابق امریکی صدر براک اوباما نے ماورائے ارضی پرجاتیوں (Extraterrestrial beings) کے بارے میں حالیہ تبصروں کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر غیر ملکی زندگی کے آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اوباما نے کہا کہ اگرچہ کائنات بہت وسیع ہے اور دیگر سیاروں پر زندگی کے امکانات پر تحقیق جاری…
لیبیا میں داعش کے مبینہ سربراہ کی گرفتاری، شناخت سے متعلق دعوے سامنے آگئے
طرابلس/لیبیا(بولونیوز)لیبیا میں سیکیورٹی اداروں نے شدت پسند تنظیم داعش کے مبینہ سربراہ ابو حفف کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت بنیامین ایفرایم کے نام سے کی جا رہی ہے، جس کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک اسرائیلی شہری ہے اور موساد کے…
بنگلہ دیش کے نو منتخب ارکانِ پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا
ڈھاکہ(بولونیوز) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نو منتخب ارکانِ پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کامیاب امیدواروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چند روز قبل ہونے والے عام انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابی نتائج کے…


