وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی اداروں میں ورک فرام ہوم اور دیگر اقدامات کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی اداروں میں ملازمین کے لیے اہم فیصلے جاری کیے ہیں، جن کے تحت مختلف دفاتری اور مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ وفاقی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وفاقی دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلے رہیں گے،…
پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 300 سے 600 روپے تک اضافہ کر دیا
لاہور(بولونیوز) ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے مختلف شہروں کے لیے بس اور کوچ کے کرایے 300 سے 600 روپے تک بڑھا دیے گئے ہیں، جس سے مسافروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے کرایے درج ذیل ہیں: لاہور سے…
امریکی و اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے
تہران(بولونیوز)پاسدارانِ انقلاب نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممالک جنہوں نے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالا ہے، انہیں آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔ ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ ایران کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی باتیں بےمعنی ہیں اور جنگ کے خاتمے…
روسی صدر پیوٹن نے ٹرمپ کو ایران سے جنگ ختم کرنے کا مشورہ دے دیا
ماسکو/واشنگٹن(بولونیوز) ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری تنازعے کے جلد خاتمے کے لیے مشورے دیے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کی صورتحال، یوکرین تنازعہ، وینزویلا کی صورت حال اور عالمی تیل کی مارکیٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔ روس کے ایوانِ…
دبئی میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار متاثر، 40 فیصد یکدم گراوٹ کا عالمی ریکارڈ
دبئی(بولونیوز)عالمی سطح پر دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر معمولی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں یکدم 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ سالانہ گراوٹ کا ریکارڈ بن چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تیزی سے گرنے والی مارکیٹ کے پیچھے متعدد عوامل ہیں…
ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ، شہریوں میں تشویش
کراچی(بولونیوز) مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو کے بڑے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے بعد ایل پی جی کی ریٹیل قیمت 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 320 تا 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن…
تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا آغاز، شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم
تربت(بولونیوز) بلوچستان حکومت نے تربت میں شہریوں کے لیے جدید بس سروس گرین پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد شہر میں شہری نقل و حمل کو مؤثر اور سہل بنانا ہے۔ اس موقع پر سرفراز بگٹی (وزیراعلیٰ بلوچستان) نے سرکٹ ہاؤس تربت میں اس منصوبے کا افتتاح کیا اور…
حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ(بولونیوز) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں اعتکاف کا بابرکت سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی عرب میں ماہِ رمضان کے 20ویں روزے کے ساتھ ہی اعتکاف کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا۔ انتظامیہ کے مطابق…
حیدرآباد میں پہلی پنشن تاحال ادا نہ ہوسکی، حکومت نے دوسری ادائیگی کا اعلان کردیا
حیدرآباد(بولونیوز)حکومتِ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 16 مارچ کو تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم حیدرآباد میں اس اعلان نے پنشنرز میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے کیونکہ متعدد پنشنرز کو تاحال پہلی پنشن بھی موصول نہیں ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں بلدیاتی…
لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا انکشاف، ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ
بیروت(بولونیوز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی فوج لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال کر رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق تصاویر اور بصری شواہد کے تفصیلی تجزیے کے بعد اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ جنوبی لبنان کے ایک قصبے پر سفید فاسفورس والے…


