بس دریائے پدما میں جاگری، 24 افراد جاں بحق
ڈھاکا(بولونیوز) بنگلادیش میں ایک بس دریائے پدما میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 100 کلومیٹر دور، ضلع راجباڑی کے علاقے دولت دیا میں پیش آیا۔ بس الٹ کر تقریباً 30 فٹ گہرے دریائے پدما میں ڈوب گئی۔ ہلاک شدگان میں مرد، خواتین اور…
آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے میں کوئیک رسپانس فورس کے قیام و تیاری پر اہم اجلاس
کراچی(بولونیوز) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں صوبے میں کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے قیام اور تیاری سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹبلشمنٹ، ویسٹ زون، سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن، آر آر…
محکمہ صحت سندھ، گریڈ 16 سے 20 کے افسران کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار
کراچی(بولونیوز)محکمہ صحت سندھ نے اپنے گریڈ 16 سے 20 تک کے تمام افسران کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔محکمہ صحت کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام شفافیت کو فروغ دینے اور ملازمین کے سروس ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری (اسٹاف) کے مراسلے میں بتایا گیا…
ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی بچاؤ مہم پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن کی سماعت
کراچی(بولونیوز)اسٹریٹجک ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی بچاؤ مہم کے حوالے سے پٹیشن نمبر 2549/2024 (سیرل نمبر 14) سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیش کی گئی۔ سماعت جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس محمد حسن (جناب اکبر) کی بنچ کے روبرو ہوئی۔ اس موقع پر سینئر مرکزی…
ایرانی حملوں کے بعد 13 امریکی فوجی اڈے ناقابل رہائش، اہلکار ہوٹلوں سے کام پر مجبور
واشنگٹن(بولونیوز)مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں شدید تباہی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 فوجی اڈے اس حملے سے متاثر ہوئے اور اب ناقابل رہائش ہو…
کورنگی مہران ٹاؤن میں کمپنی میں آتشزدگی، 6 افراد جھلس کر زخمی
کراچی(بولونیوز)کورنگی مہران ٹاؤن، چھپڑا ہوٹل کے قریب واقع کمپنی میں کام کے دوران اچانک آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کی تفصیل درج ذیل ہے: ذیشان ولد شمشاد احمد، عمر 40 سال نورو گل ولد عبداللہ جان، عمر 65 سال روبن ولد جانسن، عمر…
گلشن حدید میں پانی لائن میں ڈوبنے والی 14 سالہ لڑکی لاپتہ، تلاش جاری
کراچی(بولونیوز)گلشن حدید میں 14 سالہ ثناء دختر نظیر پاؤں پھسلنے کے بعد پانی لائن میں گر گئی اور تاحال لاپتہ ہے۔ریسکیو حکام نے لڑکی کی تلاش کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سرچ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیس کے مطابق لاپتہ…
آندھرا پردیش میں بس اور ڈمپر ٹرک کے تصادم کے بعد آگ، 14 افراد جاں بحق
بھارت(بولونیوز)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، جب ہندو یاتریوں سے…
چین کی بڑی شپنگ کمپنی نے بعض خلیجی ممالک کے لیے بکنگ دوبارہ شروع کر دی
چین(بولونیوز)شپنگ کمپنی نے تین ہفتوں کی معطلی کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور عراق کے لیے جنرل کارگو کنٹینرز کی نئی بکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے سامان اور بکنگ کے انتظامات میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی جا…
پاکستان کو عمان کی بندرگاہ سے پیٹرول کے مزید 2 کارگو ملیں گے
اسلام آباد(بولونیوز) مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پاکستان کو تین کارگو پیٹرول اور ایک کارگو ڈیزل پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے، اور مزید دو کارگو پیٹرول کی ترسیل بھی متوقع ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات…


