پاکستان کو عمان کی بندرگاہ سے پیٹرول کے مزید 2 کارگو ملیں گے

اسلام آباد(بولونیوز) مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پاکستان کو تین کارگو پیٹرول اور ایک کارگو ڈیزل پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے، اور مزید دو کارگو پیٹرول کی ترسیل بھی متوقع ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سلطنتِ عمان کے پاکستان میں سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات کی، جس میں خطے میں توانائی کی بدلتی صورتحال اور تیل کی درآمد کے متبادل ذرائع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں کے ذریعے توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ عمانی سفیر نے یقین دلایا کہ عمان پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *