معرکۂ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل، جی ایچ کیو میں کل پروقار تقریب
راولپنڈی(بولونیوز)معرکۂ حق کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جی ایچ کیو میں کل ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تقریب راولپنڈی میں صبح 8 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سید عاصم منیر ہوں گے، جو آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز ہیں۔
تقریب میں ظہیر بابر سدھو (چیف آف ایئر اسٹاف) اور نوید اشرف (چیف آف نیول اسٹاف) کی شرکت بھی متوقع ہے۔تقریب کے دوران معرکۂ حق میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، جبکہ اس تاریخی کامیابی کو قومی اتحاد اور استقامت کی علامت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔


