قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مئی کو طلب، صدرِ مملکت کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر 11 مئی کو شام 5 بجے طلب کرلیا ہے۔صدرِمملکت نےیہ اجلاس آئین کےآرٹیکل 54 کی شق1کےتحت حاصل اختیارات کوبروئےکارلاتے ہوئے طلب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 27واں اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں اہم قومی و پارلیمانی امور پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔


