محکمہ صحت سندھ، گریڈ 16 سے 20 کے افسران کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار

کراچی(بولونیوز)محکمہ صحت سندھ نے اپنے گریڈ 16 سے 20 تک کے تمام افسران کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔محکمہ صحت کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام شفافیت کو فروغ دینے اور ملازمین کے سروس ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری (اسٹاف) کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افسران اور اہلکار نئے HRMIS سسٹم پر خود کو رجسٹر کرنے کے پابند ہوں گے۔

رجسٹریشن مکمل کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ رجسٹریشن میں کوتاہی، معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *