گھوٹکی میں دو گروپس کے درمیان جھگڑا، 5 افراد جاں بحق، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس
گھوٹکی(بولونیوز)گھوٹکی میں دو گروپس کے درمیان تصادم کے دوران ہونے والے جھگڑے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے ابتدائی پولیس ایکشن اور تفصیلات طلب کر لیں۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ قتل میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق فوری گرفتار کیا جائے اور جھگڑے یا تنازعے کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا مکمل طور پر پتہ لگا کر انہیں ختم کیا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی صورت میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے پولیس سے کہا کہ واقعے کی کاروائی اور پیش رفت سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔


