امریکی کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر،ایران پر حملے کے احتجاج میں استعفیٰ، صہیونی لابی بے نقاب
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC) کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے ایران پر امریکی حملے کے احتجاج میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس سے امریکی صہیونی لابی کی پالیسی اور اثر و رسوخ نمایاں طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جو کینٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کی صہیونی ایجنڈے کے تحت دنیا میں بدامنی اور جنگ کے لیے امریکی طاقت کے استعمال کی مخالفت کی۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں انسانی ضمیر اور امریکی عوام کے مفاد کو مقدم رکھا، اور خود کو ضمیر کا قیدی اور انسانیت کا سچا دوست ثابت کیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کینٹ کا استعفیٰ بین الاقوامی سطح پر امریکی پالیسی میں اختلافات اور داخلی تنقید کی علامت ہے، جبکہ صہیونی لابی کی اثر پذیری اور امریکی خارجہ پالیسی میں اس کا کردار بھی سوالات کے دائرے میں آ گیا ہے۔


