کوٹ اسد اللہ خان، رورل ہیلتھ ڈسپنسری میں مستقل ڈاکٹر کی تعیناتی کے لیے عدالت میں درخواست

کوٹ اسد اللہ خان(بولونیوز)رورل ہیلتھ ڈسپنسری میں مستقل میڈیکل افسر کی عدم موجودگی کے باعث ہزاروں مریض مشکلات کا شکار ہیں، جس پر عدالت نے محکمہ صحت پنجاب سے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے درخواست گزار شیخ لطیف شاہد کی استدعا پر سماعت کی اور حکومت پنجاب کے وکیل کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔

مانگا منڈی کے ماڈل ویلیج میں قائم اس ڈسپنسری میں ماہانہ تقریباً 9 سے 10 ہزار مریض چیک اپ کے لیے آتے ہیں، مگر مستقل ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رورل ہیلتھ ڈسپنسری میں فوری طور پر مستقل ڈاکٹر تعینات کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *