ملیر،کورنگی دفاترسےاہم شواہد برآمد،ایف آئی اے نے کرپشن تحقیقات تیزکردی
کراچی(بولونیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملیر اور کورنگی کے دفاتر میں کارروائی کرتے ہوئے اہم شواہد قبضے میں لے لیے۔ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے دفاتر سے موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر اہم ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے، جو غریب اور مستحقین کے استحصال میں ملوث منظم گروہ کے خلاف تحقیقات میں معاون ثابت ہوگا۔
ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ فلاحی فنڈز میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد کی بنیاد پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔


