فیملی ویزہ کی آڑ میں بیرون ملک جانے والے 3 مسافر گرفتار، ایف آئی اے کا ایکشن
فیصل آباد(بولونیوز)زون کی ایف آئی اے نے فیملی ویزہ کی آڑ میں بیرون ملک سفر کرنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ مسافر 13 مارچ 2026 کو پاکستان سے شارجہ روانہ ہوئے تھے، تاہم یو اے ای امیگریشن حکام نے فیملی ویزہ کی شرائط کی خلاف ورزی پر انہیں پاکستان واپس بھیج دیا۔
گرفتار ہونے والے مسافروں میں شامل ہیں
احمد رضا ولد اصغر علی، چک نمبر 247 گ ب، ٹوبہ ٹیک سنگھ
فواد ابراہیم ولد محمد ابراہیم، محلہ مبارک پورہ، تاندلیانوالہ، ضلع فیصل آباد
محمد شعیب حبیب ولد ذوالفقار علی، چک نمبر 57 ج ب، فیصل آباد
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کو دبئی کے ویزے فراہم کرنے والے ایجنٹس نے فیملی ویزہ کی کیٹگری میں ردوبدل کر کے انہیں سیلز ریپریزنٹیٹو ظاہر کیا، اور اس مقصد کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے تینوں مسافروں کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ ملوث ایجنٹس کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔


