سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والی 3 خواتین گرفتار، جسم فروشی میں ملوث
اسلام آباد(بولونیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان پہنچنے والی تین خواتین کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق معمول کی امیگریشن کلیئرنس کے دوران خواتین کو مشکوک صورتحال پر روکا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں خواتین نے جسم فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ایک خاتون کو ایجنٹ شاہین نے ملازمت کا جھانسہ دے کر سعودی عرب بھیجا، جبکہ دیگر خواتین کو ایجنٹ راشد نے بیرون ملک بھجوایا۔ سعودی پولیس نے کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کیا اور سزا مکمل ہونے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔
گرفتار خواتین کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


