ایتھوپیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان کی مدد کی پیشکش
اسلام آباد(بولونیوز)ایتھوپیا میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پاکستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایتھوپیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ متاثرین کے لیے دعائیں ہیں اور ریسکیو میں مصروف ایتھوپیائی حکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ پاکستان نے ایتھوپین عوام کی مدد اور تعاون کے لیے اپنے تمام وسائل فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔


