آبنائے ہرمز بندش: روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن
اسلام آباد(بولونیوز)مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث روس کو تیل کی برآمدات سے یومیہ تقریباً 150 ملین ڈالر اضافی آمدن حاصل ہو رہی ہے۔
ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔بھارت اور چین اب روسی تیل کی بڑی خریدار منڈیاں بن چکے ہیں۔تیل پر برآمدات کے ٹیکس سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر غیر متوقع فائدہ ہوا ہے۔
اگر قیمتیں برقرار رہیں تو روس کو مارچ میں 3.3 سے 4.9 ارب ڈالر اضافی آمدن ہونے کا امکان ہے۔مزید برآں، بھارت کی روسی تیل درآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہیں، جس میں ایک ماہ کے دوران 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال عالمی توانائی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو بلند رکھنے اور روسی معیشت کو فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔


