اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، اہم شاہراہیں بند

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔گندم گودام، ایران ایونیو، روات ٹی کراس اور بہارہ کہو کے علاقوں میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے ساتھ مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری پولیس کے ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *