لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا(بولونیوز)لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں ایک پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم سمیت سات پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
دھماکے میں ابتدائی طور پر 6 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔زخمی اہلکار کو انصاف الدین اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جاں بحق ہو گیا۔دھماکاخیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، جس کے باعث یہ ہولناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے علاقے میں فوری طور پر اضافی نفری تعینات کر دی ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور مزید سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔شہداء کی قربانی پر علاقائی پولیس اور انتظامیہ نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ حکومت اور سکیورٹی ادارے واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔


