کمشنر کراچی کے حکم پر سپر اسٹورز میں رمضان کاؤنٹرز قائم
کراچی(بولونیوز)ماہ رمضان المبارک کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے کمشنر کراچی نے اہم اقدامات کیے ہیں۔کمشنر کراچی کی ہدایت پر شہر کے 71 بڑے سپر اسٹورز میں خصوصی رمضان کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق:
ماہ رمضان کے پانچویں روز 240 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن پر 21 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔126 مقامات پر سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کی گئی، جبکہ 1,116 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں۔پانچ روز میں مجموعی طور پر 1,180 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں آئی، جن پر 1 کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
پانچ روز میں 4,221 مقامات پر قیمتوں کی جانچ کی گئی، جبکہ 533 مقامات پر آکشن کے ذریعے اشیاء کو سرکاری نرخوں پر فروخت کیا گیا۔10 دکانیں سیل کی گئیں اور 7 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔یہ اقدام شہر میں رمضان کے دوران عوام کو مناسب قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


