ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر پولیس کی انسدادِ جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیاں

کراچی(بولونیوز)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کراچی آزاد خان کے احکامات کی روشنی میں کراچی پولیس نے شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انسدادِ جرائم کی کارروائیوں میں ضلعی پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ 37 مقابلے ہوئے، جن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکو ہلاک جبکہ 37 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 52 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 47 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 18 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

مزید بتایا گیا کہ کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1141 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر لاکھوں روپے مالیت کی 19 کلو 910 گرام چرس، 1 کلو 644 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی۔

پولیس مقابلوں اور دیگر کارروائیوں میں گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور جرائم میں استعمال ہونے والا 136 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 36 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *