غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ، 350 عمرہ زائرین تین دن سے مشکلات کا شکار

لاہور(بولونیوز)ایک غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز منسوخ ہونے کے باعث 350 عمرہ زائرین گزشتہ تین دن سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ واقعہ 20 فروری 2026 کو پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین کو بدھ کے روز لاہور سے جدہ روانہ ہونا تھا، تاہم اچانک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ پرواز کی منسوخی پر مسافروں اور عمرہ زائرین نے ہوٹل میں غیر ملکی ایئر لائن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ تین روز قبل جدہ کے لیے شیڈول پرواز منسوخ ہونے کے بعد انہیں مختلف ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا، لیکن تین دن گزرنے کے باوجود ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔

متاثرہ زائرین کے مطابق بورڈنگ پاس جاری ہونے کے بعد پرواز منسوخ کی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ عمرہ زائرین کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ان کے ہوٹلوں کی بکنگ پہلے ہی کروائی جا چکی تھی، جو پرواز منسوخ ہونے کے باعث کینسل ہو گئی، جس سے انہیں مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

متاثرہ مسافروں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر متبادل پرواز کا انتظام کیا جائے اور ان کے مسائل کا حل نکالا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *