سی سی ڈی انسپکٹر گرفتار، اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند

میانوالی(بولونیوز) میانوالی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا انسپکٹر اپنے ہی مقدمے میں گرفتار ہو گیا۔ سی سی ڈی انسپکٹر فیصل محمود کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر اس کے اپنے ہی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر فیصل محمود، جو مذکورہ تھانے کا انچارج تھا، کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اسی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں کسی بھی افسر یا اہلکار کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور ثابت شدہ الزامات کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *