تاجروں نے صدر میں نو پارکنگ پائلٹ پروجیکٹ کی تجویز مسترد کردی

کراچی(بولونیوز)صدر الیکٹرونک مارکیٹ کےتاجروں نےسندھ حکومت کےنوپارکنگ پائلٹ پروجیکٹ کی تجویزمسترد کردی۔تفصیلات کےمطابق کراچی میں صدرالیکٹرونک ڈیلرزکےصدررضوان عرفان نےبتایا کہ ڈپٹی کمشنر کراچی کے مطابق سندھ حکومت پائلٹ پروجیکٹ لارہی ہے اور اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت صدر اور زینب النسا اسٹریٹ کو نوپارکنگ زون بنایاجائیگا، جس کے تحت دونوں شاہراوں پر گاڑیاں کھڑی نہیں ہو سکیں گی اور صرف پک اینڈ ڈراپ سروس دستیاب ہوگی۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ جس دکان کے سامنے پتھارے ہوں گے، اس دکاندار پر 50 ہزار روپے جرمانے کی تجویز بھی قابل اعتراض ہے، کیونکہ دکاندار اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

ساؤتھ زون میں عبداللہ ہارون روڈ کو نوپارکنگ زون بنانےکی تجویزمستردکرتے ہیں ، نوپارکنگ زون سے کاروبار متاثر ہونے اور کسٹمرز کی آمد میں کمی کا خدشہ ہے، جبکہ آدھا کلومیٹر دور پارکنگ کاروبار کے لیے نقصان دہ ہو گی۔

رضوان عرفان نے متبادل پارکنگ کے بغیر کسی بھی فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ جہانگیر پارک کے نیچے انڈرگراؤنڈ پارکنگ بنانے کی تجویز پیش کی جائے۔

تاجروں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا اور متعلقہ اداروں کو باضابطہ خط لکھنے کا اعلان کیا۔صدر الیکٹرونک مارکیٹ کے تاجروں نے واضح کیا کہ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں ہوگا-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *