یہ سال تبدیلی کا سال ہے، کراچی والے جلد اثرات محسوس کریں گے: میئر کراچی
کراچی(بولونیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال شہر کے لیے تبدیلی کا سال ہے اور شہری جلد اس کے اثرات محسوس کریں گے۔
رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میئر کراچی نے سڑکوں کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ شہر کی شاہراہوں کو خوبصورت بنایا جائے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ شہریوں کو اب واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے اور اس سال کے دوران شہر میں مثبت اصلاحات اور ترقی کے ثمرات براہِ راست محسوس کیے جائیں گے۔


