پیدائشی طورپرسننےسےمحروم بچوں کا مفت علاج، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

کراچی(بولونیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ میمن اسپتال میں پیدائشی طور پر سننے کی صلاحیت سے محروم بچوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میمن اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج انہوں نے میمن اسپتال کے 2 نئے وارڈز اور الشفا کلینک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ میمن اسپتال ڈونرز کی مدد سے چل رہا ہے جو انسانیت کی خدمت کا عظیم اقدام ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میمن اسپتال کے نئے وارڈز کی مشینری کے لیے سندھ حکومت بھرپور حصہ ڈالے گی تاکہ بچوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی حمایت کریں اور بچوں کی صحت کے لیے اقدامات میں حصہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *