ایران نے طاقتور بیلسٹک میزائل خرمشہر 4 زیرِ زمین خفیہ مقامات پر تعینات کر دیا

تہران(بولونیوز)ایران نے اپنا طاقتور بیلسٹک میزائل خرمشہر 4 زیرِ زمین خفیہ مقامات پر تعینات کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ میزائل صرف 10 منٹ میں اسرائیل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جسے خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی زیرِ زمین تعیناتی کا مقصد دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری ردِعمل کی صلاحیت برقرار رکھنا ہے۔ تاہم اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

علاقائی اور عالمی صورتحال سے متعلق کسی بھی ممکنہ جنگ یا اہم پیش رفت کی خبر سامنے آتے ہی ہم سب سے پہلے آپ کو آگاہ کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *