لاہور میں ڈور پھرنے کے مختلف واقعات، موٹرسائیکل سوار زخمی
لاہور(بولونیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈور پھرنے کے متعدد واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گلشن راوی اور ڈیفنس فیز 5 میں موٹرسائیکل سوار خونی ڈور کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور سے زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موٹرسائیکلوں پر حفاظتی تار لگانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ غیر قانونی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔


