وفاقی و صوبائی سطح پر اہم فوجی اور سول افسران کی بڑی تعیناتیوں کا اعلان
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی حکومت نے مختلف محکموں، سفارتخانوں اور اداروں میں اہم فوجی و سول افسران کی بڑی تعیناتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان تعیناتیوں میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران کے علاوہ سول افسران کو بھی مختلف اعلیٰ عہدوں پر نامزد کیا گیا ہے۔
اہم تعیناتیوں میں شامل ہیں:
میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی کو مشیر برائے صحت مریم نواز مقرر کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ کو چیرمین نیب تعینات کیا گیا۔
جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کو چار سال کے لیے چیرمین نیشنل ٹیکنالوجی کونسل مقرر کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو متحدہ عرب امارات میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا۔
میجر جنرل فرحت عباسی برونائی اور میجر جنرل اختر جیل راو بوسنیا میں پاکستان کے سفیر مقرر۔
میجر جنرل سجاد علی خان اردن میں، وائس ایڈمرل اطہر مختار مالدیپ میں، میجر جنرل طیب اعظم نائجریا میں اور میجر جنرل عمر فاروق برکی سری لنکا میں سفیر مقرر۔
ایئر مارشل شاہد اختر علوی شام اور میجر جنرل اسرائل کھوکھر یوکرائن میں سفیر مقرر۔
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن کو چیرمین پی ٹی آئی مقرر کیا گیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ منیر افسر کو چیرمین نادرا، اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کو چیرمین واپڈا تعینات کیا گیا۔
میجر جنرل ر محمد احسان اللہ کو ڈائریکٹر ویلفیئر ایجوکیشن، فوجی فاؤنڈیشن مقرر کیا گیا۔
ایئر مارشل عبد المجید کو وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی مقرر، اور جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز کو چیرمین پبلک سروس کمیشن پنجاب تعینات کیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا کو چیرمین ہائی وے اتھارٹی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر کیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمود کو وفاقی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا، جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو PTCL کا چئیرمین مقرر کیا گیا۔
متعدد ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی افسران کو نادرا، پنجاب نارکوٹکس اور دیگر وفاقی محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان تعیناتیوں کا مقصد حکومتی محکموں اور اداروں میں تجربہ کار فوجی و سول افسران کے ذریعے اصلاحات اور بہتری لانا اور ملکی اداروں کی استعداد بڑھانا ہے۔


