یمن، سعودی عرب سے ملحقہ علاقوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی
یمن (بولونیوز)سعودی عرب سے ملحقہ یمنی علاقوں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں سعودی حمایت یافتہ گورنر اور سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے علیحدگی پسند عناصر کے درمیان مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی حملوں میں وادی حضرموت اور صحرائے حضرموت کے علاقے میں واقع الخشعہ کیمپ کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید تباہی اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
علاقائی رہائشیوں نے بتایا کہ جھڑپوں کی شدت کے باعث عام شہری شدید خوفزدہ ہیں اور متعدد افراد محفوظ مقامات کی تلاش میں علاقے سے نقل مکانی کر رہے ہیں۔
یمن کے بحران پر بین الاقوامی ادارے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور امن قائم رکھنے کے لیے فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے-


