واٹر پمپ چورنگی کے قریب تیز رفتار سوزوکی چائے کے ہوٹل میں جا گھسی، ایک شخص جھلس گیا
کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب رات گئے ایک تیز رفتار سوزوکی گاڑی بے قابو ہو کر چائے کے ہوٹل کے کاؤنٹر میں جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید جھلس گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے دوران کاؤنٹر پر موجود گرم دودھ ایک شخص پر گر گیا، جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کے بعد ہوٹل میں موجود گیس سلنڈر میں بھی آگ بھڑک اٹھی، تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


