کراچی پولیس آفس کی ویلفیئر برانچ کا اسپتالوں کا دورہ، زیر علاج اہلکاروں کی خیریت دریافت

کراچی(بولونیوز) کراچی پولیس آفس (Karachi Police Office) کی انچارج ویلفیئر برانچ لیڈی پولیس انسپکٹر (PI) شرافت خان نے سب انسپکٹر شاہد کے ہمراہ مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے Civil Hospital Karachi، ٹراما سینٹر اور National Institute of Child Health Karachi کا معائنہ کیا اور زیر علاج پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر جناح اسپتال کے فوکل پرسن سب انسپکٹر زبیر، اے ایس آئی مظفر، سول اسپتال میں تعینات پی آئی شہزاد اور پی سی ظہیر سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران زیر علاج پولیس کانسٹیبل معشوق علی سمیت دیگر اہلکاروں سے ملاقات کی گئی اور ان کی صحت کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں۔ فوکل پرسنز نے انچارج ویلفیئر کو اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انچارج ویلفیئر نے فوکل پرسنز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ زیر علاج اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *