لاہور میں بارش کا امکان، کراچی میں شدید گرمی اور حبس برقرار

لاہور(بولونیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج Lahore سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی، جس کے باعث شدید گرمی میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

دوسری جانب Karachi میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو حبس کی صورتحال کا سامنا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *