لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم

لاہور(بولونیوز)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے اس حوالے سے دائر درخواست کو اسی نوعیت کی زیر سماعت درخواست کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

یہ فیصلہ جسٹس نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران سنایا۔ عدالت نے معاملے کی مزید سماعت کے لیے کیس کو آئندہ کارروائی تک مؤخر کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *