نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت(بولونیوز)نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمن اور کاظم پیرزادہ بھی موجود ہیں۔
گلگت پہنچنے پر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
نواز شریف اپنے دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔


