گلگت بلتستان انتخابات: ق لیگ کی 10 امیدواروں کے ساتھ انتخابی مہم تیز

گلگت(بولونیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) نے گلگت بلتستان میں 10 امیدواروں کے ساتھ اپنی انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر مختلف علاقوں بشمول سکردو اور گلگت میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ مرکزی رہنما عوامی رابطہ مہم کو بھی مزید تیز کر رہے ہیں۔

انتخابی مہم کی نگرانی چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کر رہے ہیں۔ پارٹی صدر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 7 جون کو ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگا کر اپنی رائے کا اظہار کریں۔

چودھری شجاعت حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر، شاہراہوں، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں ترقیاتی کام کیے گئے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نعروں اور وعدوں کے بجائے جماعتوں کی عملی کارکردگی کو دیکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *