کراچی میں اسلحہ کلچر سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے درمیان لفظی جنگ

کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی میں اسلحہ اور کلاشنکوف کلچر کو فروغ دینے والی جماعت جماعتِ اسلامی ہے، اور کہا ہے کہ تاریخ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق جماعتِ اسلامی کی جانب سے “تھنڈر اسکواڈ” جیسے اقدامات نے شہر میں تشدد کی سیاست کو فروغ دیا اور بعض عناصر کو پناہ بھی فراہم کی گئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جماعتِ اسلامی کے دور میں کراچی کے بلدیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔

ایم کیو ایم کے مطابق شہری علاقوں میں ٹوٹی سڑکیں، ابلتے گٹر اور کچرے کے ڈھیر اس دور کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور آج بھی شہری اس کے اثرات بھگت رہے ہیں۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ کراچی کے عوام کے حقوق، ترقی اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *