چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج

اسلام آباد(بولونیوز)سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کےخلاف دائرشکایت خارج کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر شکایت پر 11 فروری کے اجلاس میں غور کیا اور بعد ازاں اسے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے سے متعلق آگاہی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو بھی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عام انتخابات 2024 کے دوران مبینہ دھاندلی ہوئی، جس پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد شکایت کو مزید کارروائی کے قابل نہیں سمجھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *