کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا امریکا سے واپسی اور احتجاج کا اعلان
نئی دہلی(بولونیوز)کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیت دپکے نے امریکا سے بھارت واپسی اور دارالحکومت نئی دہلی میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابھیجیت دپکے نے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نئی دہلی میں کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ جلد بھارت پہنچ کر سیاسی اور سماجی مسائل پر عوامی سطح پر آواز بلند کریں گے اور احتجاجی مہم کا آغاز کریں گے۔


