وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

اسلام آباد(بولونیوز)وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم چین کے شہر ہانگژو پہنچیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، سی پیک اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا، جبکہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *