جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان، عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ
کراچی(بولونیوز)کراچی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف باقاعدہ تحریک شروع کر دی ہے اور عید کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دن صرف ایمبولینسز کو چلنے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مڈل کلاس طبقہ مہنگی بجلی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے شدید پریشان ہے۔ ان کے مطابق اگر بجلی سستی ہو جائے تو عوام سولر سسٹم لگوانے پر مجبور نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی رفتار “شہباز اسپیڈ” سے بڑھ رہی ہے، جس کے باعث عام شہری کی زندگی مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔


