امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ چین بے نتیجہ، کوئی بڑا معاہدہ طے نہ پا سکا
بیجنگ(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ چین کے دوران کسی بھی بڑے تجارتی یا معاشی معاہدے پر دستخط نہ ہو سکے، جسے ذرائع اور میڈیا نے غیر نتیجہ خیز دورہ قرار دیا ہے۔بیجنگ میں ہونے والی ملاقاتوں اور مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان متوقع اربوں ڈالر کے معاہدے سامنے نہ آ سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنے ساتھ تقریباً 15 سے 16 بڑی عالمی کمپنیوں کے سی ای اوز کا وفد بھی لے کر آئے تھے، تاہم یہ دورہ بھی کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہوا۔
عالمی میڈیا کے مطابق دورۂ چین سے قبل یہ توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر اقتصادی معاہدے ہوں گے، لیکن مذاکرات کے اختتام پر کوئی اہم پیش رفت نہ ہو سکی۔ذرائع کے مطابق یہ دورہ مجموعی طور پر توقعات کے برعکس رہا اور اسے “بے سود” قرار دیا جا رہا ہے۔


