مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا کمال مولا مسجد سے متعلق فیصلہ، علیحدہ زمین لینے کی ہدایت

نئی دہلی(بولونیوز)بھارت کی مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کمال مولا مسجد سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مسلم کمیونٹی ریاستی حکومت سے علیحدہ زمین کے حصول کے لیے رجوع کر سکتی ہے۔

جسٹس وجے کمار شکلا اور جسٹس آلوک اوستھی پر مشتمل بینچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کمال مولا مسجد کی جگہ یا اس کے متبادل کے لیے مسلم کمیونٹی ریاستی حکومت سے الگ زمین حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہے تاکہ وہاں نئی مسجد تعمیر کی جا سکے۔

عدالتی فیصلے کے بعد یہ معاملہ ایک بار پھر قانونی اور سماجی حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے، جبکہ فریقین کی جانب سے آئندہ قانونی اقدامات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *