سندھ ہائیکورٹ نے CCE 2024 کا نتیجہ عارضی طور پر معطل کر دیا، SPSC کو ریکارڈ سیل کرنے کا حکم
کراچی(بولونیوز)سندھ ہائیکورٹ کراچی نے مشترکہ مسابقتی امتحان (CCE) 2024 کے نتائج کو عارضی طور پر معطل (Suspend) کر دیا ہے، جس کے بعد سندھ پبلک سروس کمیشن فی الحال اس نتیجے کی بنیاد پر انٹرویوز یا دیگر بھرتی مراحل مکمل نہیں کر سکے گی۔
عدالت نے SPSC کو ہدایت کی ہے کہ CCE 2024 سے متعلق مکمل ریکارڈ کو سیل کرکے محفوظ رکھا جائے تاکہ بعد ازاں کسی قسم کی تبدیلی یا ردوبدل نہ ہو سکے۔
عدالتی حکم کے مطابق اس مقدمے کی اگلی سماعت 21 مئی 2026 کو مقرر کی گئی ہے، جس میں SPSC کے متعلقہ افسران کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کے اس فیصلے کے بعد امیدواروں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ قانونی کارروائی کے حتمی نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


